Sardar Jam Awais Bahadur Khan Katwal Organized Independence Day Ceremony Program | #PAKasiaTV

  • 2 years ago
مِیرے شاہ (حسنین رشید، میڈیا رپورٹر) ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان کےموضع مَیرے شاہ میں بھی جشن آزادی کے سلسلے کا پروگرام نہایت ادب و احترام اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے بھر پور انداز سے منایا گیا۔

پروگرام کی صدارت و سربراہی چیف سردار آف کٹوال برادری ،چیئر مین مَیرےشاہ اتحاد سردار جام اویس بہادر خان کٹوال نے کی ۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”حسنین رشید“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرادر جام اویس نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ بات یاد رکھنی چاہی ے کہ یہ ملک تاقیامت آزاد رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمارے بزرگوں سمیت لاکھوں لوگوں نے ملک و قوم کی خاطر جانیں نچاور کر دیں ، ایک طویل جدو جہد کے بعد ہمیں ایک آزاد ملک ملا ، ہمیں چاہیے کہ اُن قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نا کریں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی استطاعت میں بے لوث خدمت سرانجام دیتے رہیں۔

اُن کامزید کہنا تھا کہ ہم ہر سال جشن آزادی کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام کرتے اور اس تقریب کو مزید بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ جشن آزادی جیسے پروگرام جوش و خروش سے منائیں تاکہ ہماری نسلوں کے دلوں کے اندر بھی پاکستان کی محبت پیدا ہو ۔ تقریب کے اختتام پر اُن کا کہنا تھا کہ میں تمام کٹوال برادری اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس پروگرام میں شرکت کی۔

Recommended