Special Report On The Place Named "Jagir Ali Akbar" In The Love Of Martyrs Of Karbala┃#PAKasiaTV

  • 2 years ago
خیر پور میرس (صدام گل مہرانی ،میڈیا رپورٹر) کمب میں 13 محرم کے دن مختلف مقامات پر دور دور سے زائرین اور مومنین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق آج سے 30برس قبل اِس ویران زمین کے ٹکڑے کو شہدائے کربلا (رضوان اللہ اجمعین) کی قُربانیوں کی مُحبت میں ”جاگیر علی اکبر“ کے نام سے منسوب کیا گیا۔ جب سے اِس قطعہِ زمین کا نام ”جاگیر علی اکبر“رکھا گیا تب سے کربلا میں نواسہِ رسول کی شجاعت اور اُن سے محبت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شُہداِ اکرام (رضوان اللہ اجمعین) سے مُحبت کرنے والے پروانے ؛ کربلا کے ایام میں یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔

بڑی تعداد میں زائرین ہر سال محرم کے ایام میں جوق در جوق یہاں آکر فقہی رسومات کو پورئے جذبے سے ادا کرتے ہیں۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”صدام گُل مہرانی“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کربلا میں پیش آنے والے واقعات کی مناسبت سے مختلف دِن مختلف زیارتیں تیار کی جاتی ہیں۔ جس میں سب سے پہلے حضرت امام ِعلی (رضی اللہ عنہ) کے روضہِ مبارک کی زیارت ہے جس کو نہایت خوب صورت طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کے روضہِ مبارک کے قریب دیگر زیارتیں بھی ہیں جس میں حضرت امامِ حسین (رضی اللہ عنہ) کے روضہ کا پتھر، قدمِ مبارک حضرت امامِ علی (رضی اللہ عنہ) کا عکسِ مبارک، حضرت معصومہِ قم (رضی اللہ عنہ) کے پتھر کے علاوہ مختلف زیارتیں بھی موجود ہیں۔

یہ تمام زیارتیں کمب شہر کے قریب ببر وڈا اور باٹیرو (دونوں ) گاؤں کے وسط میں واقع ہے۔ 13محرم کے دن شام کے وقت 3سے 4گھنٹے تک عزاداری اور ماتم کیا جاتا ہے۔ جہاں کراچی، پنجاب اور ملک کے مختلف شہروں سے عزادارآتے ہیں۔

دوسری جانب ”جاگیر علی اکبر“پر زائرین کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر مفت طبی سہولیات کے لیے کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

مومنین اور زائرین کے لئے سبیل امامِ حسین (رضی اللہ عنہ)اور لنگر و نیاز کا بھی خاص بندوبست کیا جاتا ہے جس میں بریانی، دال، چاول اور مختلف کھانے تقسیم کئے جاتے ہیں۔

#PAKasia #PAKasiaTV #PAKasiaNews #News #NewsAlert #NewsUpdate #BreakingNews #Matam #Shia #Karbla #Ziarat #HazratAli #HazratFatima #HazratHussain #Karbla

Recommended