عمران خان کی دربار بابا فرید پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

  • 2 years ago
اک پتن (عبدالجبار، میڈیا رپورٹر) — چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان پاک پتن پہنچ گئے۔

عمران خان نے پاکپتن میں دربار بابا فرید (رحمتہ اللہ علیہ) پر حاضری دی۔ عمران خان نے پاکپتن میں مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی۔ میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب چینل عبدالجبار نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پاک پتن آمد پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی اہلیہ بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ عمران خان پاک پتن پہنچے تو سیکورٹی کا سخت انتطامات کیا گیا تھا۔ عمران خان خصوصی طیارے سے ٹھینگی ایئربیس پہنچے جہاں سے وہ براستہ بورے والا پا ک پتن گئے۔

اس موقع پر عمران خان نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ عمران خان دربار پر حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ شہباز گل بھی عمران خان کے ہم راہ تھے۔عمران خان کے دورے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بے خبر تھی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا کا تعلق بھی پاک پتن سے ہی ہے۔ شادی سے قبل عمران خان پاک پتن آتے تھے اور بشریٰ بی بی سے دعا بھی کروایا کرتے تھے۔

Recommended