دین کالونی کے رہائشیوں نے بجلی کے نرخ میں اضافے سے تنگ آ کر بِل پھاڑ ڈالے، لوگ سراپاءِاحتجاج
  • 2 years ago
سرگودہا (میڈیا رپورٹر) — دین کالونی کے رہائشیوں نے روزبروزبجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے نرخوں پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے بارئے میں میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب چینل آکاش کھوکھر نے بتایا کہ لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومتی عوام دشمن پالیسوں کے باعث غریب لوگوں کا پہلے ہی مشکلوں سے گُزر بسر ہو رہا ہےاور مہنگائی کے اس مشکل وقت میں بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی کھلانا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔

لوگ بجلی کے بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بلوں میں ہونے والے ناجائز اضافے پر پھٹ پڑے، اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کے بِل پھاڑ دئیے ہیں۔ خدارا ہم پر مہنگائی کا مزید بوجھ مت ڈالا جائے۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی جان لے کر خود بھی خود کشی کر لیں گے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے اور اگر شہباز شریف سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا تو وہ وزارتِ اعظمیٰ سے فوراً استعفیٰ دیں۔
Recommended