اہلسنت مرکزی میلاد کمیٹی اے ٹی آئی انجمن تاجران اور دیگر اہل سنت تنظیموں کا ہندوستان کے خلاف ریلی

  • 2 years ago
وہاڑی (شمعون نذیر — میڈیا رپورٹر) انڈیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اہلسنت مرکزی میلاد کیمٹی اے ٹی آئی انجمن تاجران،اور دیگر جماعت اہل سنت تنظیموں کا قاری مفتی حیات ،راب نواز اویسی ، تاجر رہنما طاہر شریف گجر المحمدی میلاد کیمٹی کے جنرل سیکرٹری نذر عباس قریشی کی قیادت میں مدینہ کالونی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی مدینہ کالونی سے شروع ہوکر وہاڑی پریس کلب اختتام پزیر ہوئی۔

انڈیا کے حکمرانوں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف علماء کونسل کے زیر اہتمام وہاڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ اہلسنت مفتی حیات قادری نے کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے غنڈوں کی جانب سے آقا کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں۔ اقوامِ متحدہ انڈیا کے حکمرانوں کو دہشت گرد قرار دے انہوں نے کہا کہ انڈیا کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور ہندوستان کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائےکیونکہ جو ہمارے نبی کا احترام نہیں کرتا تو غیرت کا تقاضا ہے کہ ہم اس کی بنی ہوئی ہر چیز کو چھوڑ دیں ۔