کشتی میں سوار ایک ہی خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے، 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

  • 2 years ago
جھنگ (خالد شہزاد، میڈیا رپورٹر) احمد پور سیال کے نواحی علاقے موضع بھڈوال دریائے چناب میں خواتین بچوں سمیت 9 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے 7 افراد کو باہر نکال لیا جبکہ دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

احمد پور سیال کے نواحی علاقے موضع بھڈوال میں مہر رب نواز چیلہ کا خاندان کشتی پر سوار ہو کر دریا پار کر رہا تھا کہ اچانک کشتی پانی بھرنے کی وجہ سے ڈوب گئی۔ میڈیارپورٹر ”پاک ایشیا ویب ٹی وی“ خالدشہزادکی رپورٹ کے مطابق کشتی میں خواتین بچوں سمیت 9 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 7 افراد کو ریسکیو 1122 ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا جبکہ 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع نے پاک ایشیا ویب ٹی وی کو بتایا کہ پانی میں ڈوبنے والے ایک بچہ اور ایک بچی کی نعشیں تا حال نہیں مل سکیں جن کی کی تلاش کے لیے کل دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کا شکار خاندان ختم سے واپس آ رہا تھا ۔

Recommended