گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے، ڈپٹی کمشنر محمد شاہد
  • 2 years ago
منڈی بہاؤالدین (میڈیا رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں کیونکہ ان کی حقیقی کارکردگی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ حکومت ضروری اشیائے خوردونوش، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اورموجودہ حالات میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عوام الناس کی قوت خرید کے مطابق کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر علی زین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔ عام بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کی ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں اور جو دُوکان دار اس پر عملدرآمد نہ کرے اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Recommended