مختیار کار رحم علی زرداری نے دوسرے روز بھی شہر بھر کا دورہ کیا
  • 2 years ago
مختیار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری نے دوسرے روز بھی محمدی چوک،چھتری چوک،ایم اے جناح روڈ،سبزی مارکیٹ، گوشت مارکیٹ اور شہر بھر کا دورہ کیا۔ دور ئےکے دوران رحم علی زرداری نے زائد منافع لینے والے دُکان داروں پر جرمانے بھی کیے اور دُکان داروں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق روزمرّہ کی اشیاءفروخت کرنے کی کو ہدایت کی۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کے احکامات پر مختیار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری نے روزمرّہ کی اشیاءسبزی،پھل اور گوشت کی دکانوں پر وزٹ کیا جہاں انھوں نے سرکاری ریٹ لسٹ چیک کی اور دُکان داروں کو ہدایت کی کہ وُہ سرکاری نِرخ کے مطابق چیزیں فروخت کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی اویس محمد دانش نے دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر رحم علی زرداری نے دُکان داروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے سرکاری ریٹ کے مطابق روزمرّہ کی اشیاء فروخت نہیں کی تواُس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

مختیار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوکہا کہ عوام الناس زائد منافع لینے والے دُوکان داروں کی نشاہدہی کریں۔ ہم اُن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔
Recommended