آنے والی گندم کا ایک بیج بھی حکومت کو نہیں دیں گے، چوہدری عبد الغنی

  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والی گندم کا ایک بیج بھی حکومت کو نہیں دیں گے۔

وہاڑی میں پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور گروپ کے رہنماؤں ضلعی نائب صدر چوہدری عبد الغنی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مکئی کی فصل پکنے کے لئے تیار ہے مگر کھاد مافیاز یوریا کھاد بالکل نہیں دے رہے اور کسان کھاد کے لئے ترس رہا ہے جبکہ حکمرانوں اور انتظامیہ نے گندم کی بیجائی کے وقت بھی یہی حال کیا تھا اس لئے ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ گندم کا ایک دنیا بھی حکومت کو نہیں بیچیں گے۔

ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن چیمہ نے کہا کہ اگر کل صبح تک کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو غلہ منڈی مکمل طور پر بند کردیں گے۔ اس وقت 1800 روپے کی بجائے 2300 روپے میں بلیک کھاد دی جارہی ہے ۔ گرمی کی شدت سے فصلیں سوکھ رہی ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے کھاد ڈیلرز مافیا بن کر کسانوں کا استحصال کررہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کے ساتھ ڈی اے پی کی شرط کسی صورت قبول نہیں جبکہ کھادوں کو ویئرز ہاؤسز سے نکال کر خود کسانوں میں تقسیم کریں گے۔

Recommended