قصور: ضلعی نگران دعوت اسلامی حاجی نعیم عطاری کا ناظمین اسلامی بھائیوں سے دین و تبلیغی امور پر گفت گو

  • 2 years ago
قصور (نمائندہ خصوصی) دعوت اسلامی کے ضلعی نگران حاجی نعیم عطاری نے رات کے ناظمین اسلامی بھائیوں کو دین و تبلیغ سے متعلق امور پرگفت گو کی۔

ضلعی نگران دعوت اسلامی (قصور)حاجی نعیم عطاری نے 12دینی امورکی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ہرمسجد میں درس چوک کا ااہتمام ضرور کریں تاکہ لوگ اسلام کی روشنی سے مُنور ہو سکیں۔

ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے بھی رات کے ناظمین کو قیمتی دینی مشورئے دیتے ہوئے کہااکہ آپ لوگ اچھے طریقے سے دین کا کام کریں تاکہ اللہ پاک راضی ہو جائے ۔پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے نمائندہ خصوصی قاری فیاض احمد عطاری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قاری صغیر عطاری کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ دین کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے۔آپ لوگ جہاں بھی رہتے ہیں وہاں اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تعلیم دیں۔

قاری صغیر عطاری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں گھریلو صدقہ بکس رکھے جائیں اورمدنی بستے سجائے جائیں تاکہ مدارس اور مساجد کی تعمیر میں گھر کے ہر فرد کواپنا اپنا حصہ ڈالنے کی ذمہ داری کا احساس بیدار ہوسکے۔

ضلع قصور کے نگران حاجی محمد نعیم عطاری نے کہا کہ ہر مسجد ، ہرشہر ، ہر گاؤں میں قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنا ہمارا مقصدہے ۔