کشمور:کچے کے علاقے میں ساوندوبنگوار برادری کے 2گروپوں دیرینہ دشمنی پر تصادم

  • 2 years ago
کشمور (میڈیا رپورٹر) گبلو تھانے کی حدود کچے کے علاقے میں ساوندوبنگوار برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر تصادم ہو گیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروادیا ہے۔زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک، بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان فی الحال کشیدگی برقرارہے۔

Recommended