لودہراں: تحسصیل کہروڑ پکا کے لیے 2 نئی ایمبولینس حوالے کر دی گئیں
  • 2 years ago
لودہراں (میڈیا رپورٹر) تحصیل کہروڑ پکا میں حادثات اور ناگہانی صورت حال کے پیش نظر مریضوں کو بروقت طبی سہولیات اور جلد ازجلد ہسپتال منتقل کرنے کے لیے 2 نئی ایمبولینسیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے حوالے کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے احکامات کی روشنی میں تحصیل کہروڑپکا کے لیے دو نئی ایمبولینسیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کے حوالے کر دی گئیں ہیں ۔

ایمبولینسز کے ملنے سے تحصیل کہروڑپکا کے لوگوں کو حادثات اور بیماری کی صورت میں جلد ابتدائی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ جلد ازجلد قریبی ہسپتال میں منتقل ہونے کی سہولت ملے گی۔
Recommended