وہاڑی:صدارتی نظام محض افواہیں اورقیاس آرائیاں ہیں، جلددم توڑجائیں گیں، گورنر پنجاب

  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ حکومت میں کسی بھی سطح پرکوئی تبدیلی نہیں آرہی۔2023میں عوام الیکشن کے ذریعے تبدیلی لائے گی۔

گورنرپنجاب مختصردورہ پروہاڑی آئے اورایم این اے طاہراقبال چوہدری کی والدہ وفات پراظہارتعزیت کیا۔ اس موقع پرمیڈیاسے گفت گوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مضبوط پوزیشن میں ہے اوراپوزیشن سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاوزیراعظم کے مشیرشہزاداکبرکے استعفیٰ کی وجوہات کے بارے میں بارے میڈیاکوزیادہ علم ہے اُن کاکہناتھاکہ صدارتی نظام کے حوالہ سے محض افواہیں اورقیاس آرائیاں ہیں کیونکہ صدارتی نظام کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی ضرورت ہے ۔جس کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ یہ قیاس آرائیاں جلددم توڑجائینگی ۔

اُن کایہ بھی کہناتھاکہ چیئرمین نیب کی تقرری مشاورت سے ہوگی ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتےہوئے بتایا کہ اُن کامزیدکہناتھاکہ اس وقت ملک میں کھادکامصنوعی بحران ہے۔ حکومت کوچاہئے کہ کھادکے بحران پرقابوپائے دنیابھرمیں کھادمہنگی ہے لیکن پاکستان میں بہت سستی ہے۔ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیابھرمیں مہنگائی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی ہیں۔ پاکستان میں مشکل حالات سے گذررہاہے لیکن یہ وقت جلدختم ہونے والاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان زرعی ملک ہے اورکاٹن کی فصل پاکستان کی معیشت میں بہتری لاسکتی ہے اس لئے کاٹن کی فصل کوبہترکرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔کسان اورکاشتکاروں کے ساتھ رابطہ میں رہتاہوں۔بجلی کے بلوں میں ٹیکسزپروفاقی حکومت سے بات کروں گا۔ میں پہلے ہی وفاق میں کسانوں کی نمائندگی کررہاہوں اورکسانوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش کروں گا۔

Recommended