وہاڑی: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال کے باہر دیوارِ احساس کا آغاز

  • 2 years ago
وہاڑی (مِیڈیا رِپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وہاڑی ضلع کونسل ہال کے باہر دیوارِ احساس کا آغاز کردیا گیا ۔ اِس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی کے علاؤہ دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وہاڑی میں بھی دیوارِ احساس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر محمد شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات اس میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں اور جو بھی ضرورت سے زائد چیزیں گھر میں موجود ہیں وہ یہاں لاکر دیں تاکہ ضرورت مند لوگوں تک پہنچائی جاسکیں۔

سماجی رہنما نوشین ملک اور عدیل افضل برکات ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کا یہ قدم خوش آئند ہے لوگوں کو چاہئے کہ بغیر کسی مذہب،تعصب اور لسانیت سے بالا تر ہوکر اس کارِ خیر میں حصہ ملانا چاہیے تاکہ ہم ضرورت کی اشیاء اِن لوگوں تک بھی پہنچا سکیں جو اِس کے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجران،سول سوسائٹی اور دیگر لوگ اس آواز کو بلند کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں تاکہ ہم اس کارِ خیر میں اپنا اپنا حصہ ملا سکیں۔

اِس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود گیلانی،اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن اور چیف آفیسر ضلع کونسل سید ناصر نعمان شاہ بھی موجود تھے۔