وہاڑی: آٹھواں آل پنجاب نائن سیائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ سپر شاہین فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا

  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) جنڈیالی بنگلہ کے نواحی گاوں 96/15ایل میں صحت مند معاشرے کے فروغ و آگاہی کے لیے آٹھواں آل پنجاب نائن سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ بیسٹ فٹبال کلب کے زیرے اہتمام منعقد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ میں علاقہ کی دو بہترین ٹیمیں بیسٹ فٹبال کلب 96/15 ایل اور سپر شاھین فٹبال کلب 114/8آر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جو دو ایک سے 114/8آر نے اپنے نام کیا ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر باسط رامے، ہیڈماسٹر سلیم ، ملک اختر ، چوحدری عبدالجبار،چوہدری ریحان محسن ، چوہدری یاسر طاہر سلطان اور معززین علاقے نے شرکت کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر ٹورنامنٹ عنصر علی چوھدری نے کہا کہ اگراونڈ آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے ۔ نوجوان نسل منشیات اور دوسری برائیوں سے دور رہے گی۔ انسان جسمانی طور پر فٹ رہتا ہےاور انعامات دینے سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔

Recommended