کُندیاں: پریم یونین سی بی ائے کے صدر ملک محمد اکرم وٹو کی 60سالہ مدت ملازمت مکمل

  • 2 years ago
کُندیاں (میڈیا رپورٹر) پریم یونین سی بی اے لوکو شیڈ کندیاں کے صدر ملک محمد اکرم وٹو اپنی60 سالہ مُدتِ ملازمت پوری ہونے پرریٹائر ہو گئے۔

اُن کی ریٹائرمنٹ پارٹی میں پریم یونین سی بی اے کے مرکزی نائب چیف آرگنائزر ملک اکرام کندی ،عطامحمد قریشی زونل جنرل سیکٹری رننگ، ملک شیرافضل کندی صدرپریم یونین رننگ سٹاف، مہتاب کندی صدر کیرج سٹاف اور کثیر تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی ۔

اس ضمن میں صدر پریم یونین محمد اکرم وٹو کے مقام پر محفل میلاد منعقد کی گئی اور علامہ سمیع الحق نے خصوصی خطاب بیان کیا۔

شرکاء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اکرم وٹو ایک نڈر اور بے باک لیڈر تھے اُن کی مزدوروں کے حوالے سے بے پناہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں۔

Recommended