بھکر: دریا خان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول،مسافروں کو مشکلات

  • 2 years ago
بھکر (میڈیا ڑپورٹر ) ٹوٹ پھوٹ کا شکار کراچی کو خیبر سے ملانے والا دریا خان روڈ انسانی جان کا دشمن بن گیا۔ روڈ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

ٹوٹ پھوٹ کے باعث مسافروں کے لیے اِس روڈ سے گُزرنا جان سے گزرنے والی بات ہے۔ دریا خان روڈ اب برباد روڈ بن چکا ہے۔ ٹوٹے ہوئے روڈ سے مہنگی گاڑیوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے گاڑی سے نکلنے والے پتھروں سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر اشفاق احمد راں کی تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو منتقل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کئی مرتبہ افسران بالا اور منتخب نمائندوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے لیکن کوئی عمل نہیں ہو رہا۔ اہل علاقہ نے کمشنر اور د یگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اس روڈ کو جلد سے جلد تعمیر کروایا جائے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہے فوری طورپر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔