ٹنڈوالہیار: مہنگائی کی سبب ذوالجناح کی دیکھ بھال میں مشکلات، حکومت سندھ سے مدد کا مطالبہ

  • 2 years ago
ٹنڈوالہیار (میڈیا رپورٹر) ضلع بھر میں دوسو سے زاہد ذوالجناح کے علاج معالجے کے لیے مرکز ولایت علی سند ھ پاکستان کے ڈویزنل جنرل سیکٹریری آغا غلام شبیر حیدری نے حکومت سندھ سے ہسپتال اور جانوروں کے ڈاکٹر کا مطالبہ کیا تاکہ ذوالجناح کا علاج معالجہ ہفتہ وار بیناد پر ممکن ہو سکے۔

جب بھی محرم الحرام کا پہلا عشرہ شروع ہوتا ہے تو مجالس کے بعدعموماً سجا ہوا گھوڑا برآمد ہوتا ہے۔ اس گھوڑے کو ذوالجناح کہا جاتا ہے، ذوالجناح کو وفا کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ واقعہ کربلا میں حضرت امام حسین(رضی اللہ عنہ) جس گھوڑے پر سوار تھے اسکا نام مرتجز تھا۔ اس کی مناسبت سے محرم کے دنوں میں گھوڑے کو سجایا جاتا ہے اور کربلا کی منظر کشی کی جاتی ہے۔ ضلع ٹنڈوالہیار میں دوسو سے زائد ذوالجناح نکالی جاتی ہیں اور اس وقت یہ ذوالجناح محرم الحرام کے ایام میں صر ف سوارکی ڈیوٹی کے طور پر نکالی جاتی ہیں ان ا یام کے بعد یہ ذوالجناح پورے سال کسی بھی سوار کے استعمال نہیں ہو تی ۔

ضلعی انتظامیہ اور حکومت سند ھ کی جانب سے ہمیں کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی اگر کوئی ذوالجناح بیمار ہو جائے تو ہمارے جانوروں کے سرکاری ہسپتال میں کوئی علاج معالجہ کی سہولت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکز ولایت علی سند ھ پاکستان کے ڈویزنل جنرل سیکٹریری آغا غلام شبیر حیدری نے پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر سہیل خانزادہ سے گفت گو کرتے ہو ئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار میں میرا واحد گھرانہ ہے جو تین سو سال سے ذوالجناح کی تیاری اور دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ پورے پاکستان میں کسی ایک شخص کے پاس اتنی ذوالجناح نہیں جتنی میر ے پاس اس وقت موجود ہیں۔

آغا غلام شبیر حیدری کے پاس اس وقت 11ذوالجناح موجود ہیں جبکہ ان کے آباء و جداد کے پاس 15 سے زائد ذوالجناح تھیں،انھوں نے بتایا کہ ٹنڈوالہیار میں 30امام بارگائیں ہیں اور 2بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں جس میں 1 ہمارا جلوس ہو تا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک ذوالجناح پر روزانہ کی بنیاد پر 7سے8سو روپے خرچ آتا ہے۔ موجودہ مہنگائی کی سبب ذوالجناح کی دیکھ بھال بہت مشکل ہو تی جا رہی ہے انھوں نے کہا یہ خرچ ہم اپنی ذاتی حیثیت میں کر تے ہیں ۔

مرکز ولایت علی سند ھ پاکستان کے ڈویزنل جنرل سیکٹریری آغا غلام شبیر حیدری نے حکومت سند ھ اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذوالجناح کے علاج و معالجہ کے لیے ہفتہ ورا ڈاکٹرز مقر ر کیا جائے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Recommended