کورونا ویکسینیشن کی جھوٹی افواہوں پر مختصر رپورٹ

  • 3 years ago


کورونا ویکسینیشن کی جھوٹی افواہوں پر ایک مختصر رپورٹ

کورونا ویکسینیشن اِس وقت پورے مُلک میں مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ سوائے اُن لوگوں کے جو مُلک سے باہر جانا چاہ رہے ہیں۔ حال ہی میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو افراد ملک سے باہر جانا چاہیں گے 30 ستمبر کے بعد اُن سے 1270 روپے ویکینینشن کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔

کراچی: پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریباً 5 کروڑ افراد نے ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں ویکسینیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے جبکہ ویکسینیشن نہ کروانے کے حوالے سے عوامی حلقے تاحال مختلف قسم کی جھوٹی افواہوں کا شکار ہیں۔

دی ویووز نیٹ ورک کے خصوصی نمائندہ احمد رضا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے عوام نے کورونا ویکسین کے حوالے سے مِلے جُلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگ اب بھی ویکسین کروانے سے خوف کھا رہے ہیں اور کچھ لوگ کورونا وباء کو بین الاقوامی قوتوں کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

مختلف ڈاکٹرز نے عوام کی جانب سے ویکینیشن نہ کروانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمیں کسی عام سی بیماری پر بھی اگر انجیکشن لگایا جائے تو بخار ہونا نارمل بات ہوتی ہے، لہٰذا اِس بات سے ہرگز گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا مشورہ یہی ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسینیشن کروانے کے عمل کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ ہماری قوتِ مدافعت میں بڑٓھوتری ہو سکے اور کورونا وباء کے خلاف مِل کر مقابلہ کرکے مُلک میں مزید جانی نقصان ہونے سے بچایا جا سکے۔


A brief report on false rumors of corona vaccination

Corona vaccination is currently being provided free of charge throughout the country. Except for those who want to leave the country. The government has recently announced that those who want to leave the country after September 30 will be charged Rs 1,270 as vaccination.

Karachi: About 50 million people in different cities of Pakistan have completed the process of vaccination. Vaccination is in full swing in most parts of the country, while public opinion is still plagued by various false rumors about non-vaccination.
According to a report by Ahmad Raza, Special Correspondent of The Views Network, the people of Karachi have expressed mixed reactions to the corona vaccine. Some people are still afraid of getting vaccinated and some are calling the corona epidemic part of a conspiracy by international powers.
Various doctors have expressed concern over the lack of public vaccinations, saying that it is normal for us to have a fever even if we are injected with a common disease, so there is no need to worry about it. The doctors advise that the process of vaccination against corona be ensured as much as possible so that our immunity can be enhanced and we can fight against corona epidemic together and prevent further loss of life in the country.

News & Media Agency / Network
Website: www.theviewsnetwork.com
YouTube: https://www.youtube.com/channel/UCVpc6lFU8dnruIGyBDe0iDw
Facebook: www.facebook.com/TheViewsNetwork
Twitter: www.twitter.com/TheViewsNetwork
Instagram: www.instagram.com/theviewsnetwork
Dailymotion: www.dailymotion.com/TheViewsNetwork

#Covid_19
#TVNUrdu
#TheViewsNetwork

Recommended