Hazrat Imam Hussain A.S Ki Shaan Or Qurbani - Allama Abdul Latif Saeedi Sahib

  • 4 years ago
ماہ محرم الحرام کی فضیلت
محرم کے لغوی معنی ہیں
ممنوع، حرام کیا گیا، عظمت والا اور لائق احترام یہ سب معنی ہیں
یہ ان چار مہینوں میں سے ہے جس کا ذکر اللہ تعالی نے قرآن میں کیا ہے
*إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ ۚ ۔ التوبة* ١٣٦
ترجمہ ۔۔۔۔بے شک مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک بارہ ہے جب سے اس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے ان میں سے چار حرمت والے ہیں۔ یہی درست دین ہے پس تم ان میں ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔
یہ چار مہینے محرم، رجب، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ ہیں
عاشوراء (۱۰ محرم) کے روزے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“وصـیـام یـوم عـاشـوراء احـتـسـب عـلی اللہ أن یـکفـر الـسنۃ الـتی قـبـلہ“*
ترجمہ۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ عاشوراء کے روزے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گزشتہ سال کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ *(صحیح مسلم )
ایک دوسری روایت میں آیا ہے کہ *“افضل الصیام بعد رمضان شھر اللہ المحرم”* رمضان کے بعد سب سے بہترین روزے، اللہ کے (حرام کردہ) مہینے محرم کے روزے ہیں۔ *(صحیح مسلم )
اس حدیث میں رسول اللہ نے فرمایاہے
۔۔۔۔شھر اللہ المحرم۔۔۔
یہ وہ واحد مہینہ ہے جسے اللہ تعالی سے منسوب کیا گیا۔۔۔۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: ”*خالفوا الیھود وصوم التاسع والعاشر“*یہودیوں کی مخالفت کرو اور نو (محرم) کا روزہ رکھو... (مصنف عبدالرزاق۔۔۔
لہذا فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ دس محرام کے ساتھ نو محرم کا روزہ یا دس محرم کے ساتھ گیارہ محرم کا روزہ رکھنا چاہٸے۔۔۔اور صرف دس محرم کاروزہ رکھنانہیں چاہیے اگر رکھ لیا تو جاٸز ہے۔۔

Recommended