Now Peek Out Of The Homes Of Strangers Around The World Sitting At Home

  • 4 years ago
Now Peek Out Of The Homes Of Strangers Around The World Sitting At Home!


اب گھربیٹھے دنیا بھر کے اجنبی لوگوں کے گھروں سے باہر جھانکیں

سنگاپور سٹی: کورونا وبا کے باعث لوگ گھر بیٹھ بیٹھ کر بور ہوچکے ہیں لیکن اب وہ ایک ویب سائٹ کی بدولت دنیا بھر کے افراد کے مکانات سے باہر کا مںظر دیکھ سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو خود اپنی کھڑکی سے باہر کا براہِ راست منظر دنیا کو دکھاسکتے ہیں۔ یہ تفصیلات ونڈو سواپ نامی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
آج کی دنیا میں جہاں ایک سے دوسرے شہر جانا مشکل ہوگیا وہیں اب تک بین الاقوامی سفر بھی مکمل طور پر نہیں کھل سکا ہے۔ لیکن اس ویب سائٹ سے آپ دنیا کے مختلف مقامات اور شہروں کا نظارہ ضرور کرسکتے ہیں۔ جب ہم نے ونڈوسواپ کھولی تو سب سے زیادہ کھڑکیاں برطانیہ اور جرمنی کی ملیں جبکہ چین، پرتگال، ساؤ پالو، استنبول، جکارتہ، یوکرین،ہونولولو، بنگلور، دبئی ، قطر، اسپین، ڈنمارک، اٹلی ، مشی گن، اور دیگر شہروں کے گھر کی کھڑکی سے خوبصورت نظارے سامنے آئے اور سب ہی لائیو کیمرے سے دیکھے جاسکتے ہیں جس میں آواز کو بھی سنا جاسکتا ہے۔ جرمن حضرات کی خواہش ہے کہ لوگ ان کی کھڑکی سے گھر کا خوبصورت باغ دیکھیں جبکہ دبئی اور جکارتہ کی کھڑکیاں طویل عمارت سے شہر کا مصروف منظرپیش کرتی ہیں۔
اس ویب سائٹ میں پرائیویسی کی بدولت سرچ کی سہولت موجود نہیں بلکہ ویب سائٹ خود بہترین مناظر دکھا کر انہیں ظاہر کرتی رہتی ہے۔
اس ویب سائٹ کے روحِ رواں میاں بیوی سونالی رنجیت اور وشنو بالاسبرامینیئم ہیں جنہیں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس انوکھی ویب سائٹ بنانے کا خیال آیا۔ اس طرح پوری دنیا میں آپ اجنبی لوگوں کے گھروں سے باہر جھانک سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ وبا کے حالات بہتر ہونے تک دلوں کی اداسی اور اند کے خالی پن کو دور کیا جاسکے۔ اسی لیے چند لمحوں تک آپ دنیا بھر کے گھروں سے باہر کا آن لائن نظارہ کرسکتے ہیں۔
آگر آپ بھی دنیا کو اپنے گھر سے باہر کا نظارہ کرانا چاہتے ہیں تو ایچ ڈی معیار کی دس منٹ کی پر اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے۔www.window-swap.com/ ویڈیو بنا کر اسے

Recommended