Bollywood Star Amitabh Bachchan in Hospital for Covid 19

  • 4 years ago
امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص؟

بالی ووڈ کے مقبول اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد دونوں کو ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ فیملی کے باقی لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔
امیتابھ بچن نے ہفتہ کی رات ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا
میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں ہسپتال میں داخل ہو چکا ہوں۔ میں نے حکام کو مطلع کر دیا ہے۔ فیملی اور سٹاف کے لوگوں کا ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے۔ ان کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ گذشتہ دس دن میں میرے قریب رہے ہیں، میری ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔‘
بعد میں امیتابھ کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے والد اور ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔
ابھیشیک نے اپنے والد کے مداحوں سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں۔ ہسپتال کے ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ امیتابھ کی صحت مستحکم ہے۔

Recommended