لودھراں میں 6 سالہ عاصمہ بھی درندگی کا نشانہ بن گئی

  • 6 years ago
رپورٹس کے مطابق دنیا پور میں 6 سالہ ننھی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔ ڈی پی او لودھراں کے مطابق ننھی عاصمہ کی لاش چھ روز کے بعد پانی کے جوہڑ سے برآمد ہوئی۔ ننھی عاصمہ 17 فروری کو گھر سے لاپتہ ہوئی جس کے بعد کل شام پانی کے جوہڑ سے عاصمہ کی لاش کو برآمد کیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کے نمونے فرانزک لیبارٹری لاہور کو بھجوادئے گئے ہیں۔ سفاک قاتل کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او نے یقین دہانی کروائی کہ سفاک قاتل کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Recommended