چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے
  • 6 years ago
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی رخصتی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ترجمان نے مزید بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح بشریٰ بی بی کے لاہور گھر میں آج ہی پڑھایا گیا ہے ۔عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی ہوگئی ہے اور رخصتی بھی ہوگئی ہے۔تاہم عمران خان اب اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں لیکن ان کے ہمراہ بشریٰ مانیکا نہیں ہیں۔عمران خان کی شادی کی تقریب میں عمران خان کے عون چوہدری پولیٹیکل سیکرٹری ،زلفی بخاری اور مفتی سعید عمران خان کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔
Recommended