Dewane Bahoo I am certain within universe there none worthy of worship besides Hoo. There is no existence or objective in both worlds besides Hoo In hand with sword of negation come alone without grief of hesitation Depending on acquaintance other than truth is no triumph besides Hoo Negate all besides Allah and seek Allah from Allah Keep your sight toward unison there is no purpose besides Hoo He is first He is last manifests His splendor Actual Divinity manifests from truth there is none besides Hoo Listen O friend of passion there is no trinity or duality He is One He is the purpose none exists beside Hoo
Hadhrat Sultan Bahoo (R.A) www.alfaqr.net مُجھے یقین ہے کہ اِس کائنات میں سوائے اللہ تعالٰی کی ذات کے کوئی بندگی کے لائق نہیں ، اور دونوں جہان میں کوئی بھی وجود (حقیقی) نہیں اور اُس (ذات پاک) کے سوا نہ کوئی مقصود بالذات ہے تُو جب نفی (لا الٰہ الا اللہ ) کی تلوار ہاتھ میں رکھتا ہے، تو اکیلے ہی آجا، پھر تمہیں کیا فکر ہے ، تو حق تعالیٰ کے بغیر کسی کی دوستی تلاش نہ کر، کیونکہ اس (ذات پاک) کے بغیر کوئی کار ساز نہیں نفی (کلمہ طیب) کی لا سے ہر چیز کی نفی کرکے اللہ تعالیٰ کو پکاراوراللہ تعالیٰ کی جستجو کر ۔ اپنی نگاہ وحدت (ذات) پر رکھ ، کونکہ اُس ذات کے سوا کوئی مطلوب نہیں۔ وُہی ذات اول ہے اور وُہی ذات آخر ہے، جس کی تجلی ظاہر ہوئی ہے۔ حق تعالیٰ اپنی ذات (حقیقی )کے ساتھ خود ظاہر ہے، کیونکہ اس (ذات پاک) کے سوا کائنات میں کوئی موجود نہیں خبردار، اے دوست! (اللہ تعالیٰ کی ذات میں ) فانی ہو جا ۔ اُسے دو اور تین مت کہو، کیونکہ یہ شرک ہے وُہ (ذات) واحد، وُہ (ذات) مقصود ہے۔ اس ذات پاک کے سوا کوئی وجود (حقیقی) نہیں۔ وُہی وہ ذات پاک ہے وہی سچی ذات ہے، میں اس ذات پاک کے سوا کسی کو نہیں جانتا۔