Jan Ka Sadqa Hakeem Triq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
جان کا صدقہ
ایک بزرگ فرماتے ہیں میں ساری زندگی میں دو بندوں کی تلاش میں ہوں جوآج تک مجھے نہیں ملے۔ ایسابندہ جس نے اللہ کیلئے خرچ کیاہو اورفقیرہوگیاہو، مفلس ہوگیا، تنگدست ہوگیا ہواورفاقوں پرآگیا ہو۔میری ساری زندگی گزرگئی مگروہ نہیں ملا جس نے اللہ کے لیے خرچ کیا ہو اورفقیر ہوگیا ہو۔اپنے مال کاصدقہ نکالیں ۔ اوردل سے نکالیں اوریہ ہاتھ کانپیں تواس کوکہیں ٹھہرجا۔ اگر اللہ چاہے تو ایسی جگہ خرچ کروا دیں جہاں تمہاری طبیعت چاہے ہی نہ اورتم مجبوراً مال دینے کو تیارہوجائے۔ اللہ اس پرقادرہے ، اللہ کرسکتاہے۔
اپنی جان کاصدقہ بھی نکالا کریں۔ آج جان کاصدقہ بتاتا ہوں۔یہ بھی جان کاصدقہ ہے کہ جس سے شدیدترین نفرت ہو اس کے لیے شدید ترین دُعاکریں۔ بڑا دل ٹوٹتا ہے، طبیعت اوپرنیچے بڑی ہوتی ہے۔ جفاکی اس نے، ظلم کیا، زیادتی کی، حد کردی، اس سے شدید ترین نفرت ہے۔ اس کا نام لیتے ہوئے طبیعت مائل کیا ، زبان پراس کانام آتاہی نہیں، اس کاتصورنہیں آتا، اس کاگمان نہیں آتا۔ اس کاخیال نہیں آتا۔ اس کیلئے کچھ لمحے نکالیں، یہ جذبات کاصدقہ ہے۔
اوراللہ کے ہاں جذبات تولتے ہیں، اماں کو ددیکھنے سے جو جذبہ پیداہوتا ہے یہی جذبہ توہے جو تجھے مقبول حج کاثواب دلواتا ہے۔ ابا جی کو دیکھتے ہی جو ایک جذبہ پیداہوتا ہے، خدمت، وفا، اطاعت، فرمانبردار، شفقت ، محبت اورصلہ رحمی۔ جواماں ابا کودیکھتے ہوئے جذبہ پیداہوتا ہے یہ مقبول حج کاثواب اس جذبے پہ توملتاہے۔