Dil-e-Deewana Pakistani ( Pashto Style Rare Patriotic Song ) by Mashooq Sultana, Poet: Jamil-ud-Din Aali

  • 9 years ago
ماہِ قیامِ پاکستان مبارک :)
70 کی دہائی میں جمیل الدین عالی نے بہت سے خوبصورت اور نت نئے انداز و خیالات کے قومی نغمات نذرِ وطن کیے، جیوے جیوے پاکستان، ہم مصطفویﷺ ہیں، یہ پاک سرزمیں ہے، اے دیس کی ہواؤ ! ۔۔۔ وغیرہ لیکن ۱۹۷۶ میں انہوں نے پاکستانی لوک موسیقی سے طرز پر اسی بحر میں قومی نغمات لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تو پاکستان کی چاروں زبانوں کی طرزِ موسیقی میں قومی نغمات تحریر کیے جو مخصوص علاقائی دھنوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لکھے گئے ان میں بلوچی میں یہ پاکستان ہمارا، سندھی میں اتنے بڑے جیون ساگر میں بہت مقبول ہوئے اسی سلسلہ میں پشتو موسیقی سے ہم آہنگ قومی نغمہ ’’دلِ دیوانہ پاکستانی‘‘ بھی تھا جسے معشوق سلطانہ نے پاکستان ٹیلیویژن کے لیے گایا جس کی موسیقی سہیل رعنا نے ترتیب دی تھی، یہ قومی نغمہ ۱۹۷۷ کو یومِ آزادی کے موقع پر نشر ہوا ، اب یہ قومی نغمہ نایاب و ناپید ہوچکا ہے،صوبۂ خیبر پاکستان کا وہ صوبہ ہے جو قدرتی سرحد ہے یہاں کے قبائلیوں نے پاکستان کی ہمہ دم حفاظت کی ہے اور اب بھی دہشت گردی کے پر فتن دور میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ، اللہ ان کی استقامت اور غیرت مندی کو سلامت رکھے آمین
یومِ تخلیققِ پاکستان کے موقع پر پستو روایتی دھن میں میرے ذخیرۂ قومی نغمات میں سے یہ نایاب اور خوبصورت قومی نغمہ آپ سب کی نذر :) یقیناََ جنہوں نے سنا ہوگا ان کو ایک طویل عرصہ کے بعد اسے دوبارہ سن کر مسرت ہوگی ، آپ سب کی آرا کا منتظر رہوں گا :)

Recommended