Salam Pakistan by Jamal Shah

  • 9 years ago
پاکستانی قومی نغمات پاکستان میں بولی جانے والی تمام ہی زبانوں میں بنائے گئے ہیں جن میں علاقائی زبانوں میں پنجابی اور سندھی کے بعد پشتو زبان میں بنائے گئے قومی نغمات ہمارے قومی ورثہ میں اہمیت کے حامل ہیں، پشتو زبان میں خیال محمد،گلنار بیگم اور زرسانگا نے سب سے ذیادہ قومی نغمات گائے ہیں مگر چونکہ پشتو زبان کے قومی نغمات میں علاقائیت ذیادہ عیاں ہے اس لیے وہ صرف و صرف صوبۂ خیبر تک ہی محدود ہیں اور پھر پشتو زبان سے ناآشنائی بھی اس کی اہم وجہ ہے، لیکن زبان کوئی بھی ہو،سمجھ آئے یا نہ آئے، ملّی و قومی جذبات سب ہی کو بھاتے ہیں،
رحیم شاہ کے سگے بھائی جمال شاہ نے کچھ عرصہ قبل ایک خوبصورت قومی نغمہ روایتی انداز میں پاپ میوزک کے ساتھ گایا جو ٹی وی اور ریڈیو سے بھی نشر ہوتا رہا ہے، اس کے بول سمجھنے سے تو میں بھی قاصر ہوں لیکن قومی نغمات کے ضمن میں اور ہماری لوک موسیقی کے حوالے سے یہ ضرور آپ سب کو پنسد آئے گا :)
یہ نغمہ جیو ٹی وی کے ذیلی ادارے فائر ریکارڈز کی نشر کردہ قومی نغمات پر البم ’’سن پاکستان کی دھن‘‘ میں بھی شامل تھا :)

Recommended