افطارڈنرتوبہانہ ہےدراصل زرداری #APC کرنا چاہتے تھے۔فوادچوہدری

  • 9 years ago
آصف زرداری آج جو افطار ڈنر کررہے ہیں اس کانام ہی فقط افطار ڈنر ہے۔ورنہ اصل میں وہ آل پارٹیز کانفرنس کرنا چاہ رہے تھے لیکن کسی عقلمند نے مشورہ دیا کہ آپ جس مقصد کے لیے آل پارٹیزکانفرنس بلارہے ہیں اس پر کوئی نہیں آئے گا تو انہوں نے اس کو افطارڈنرکانام دے دیا۔فواد چوہدری کی چینل 92 ےپروگرام ہوکیارہا ہے میں گفتگو
اب ایم کیوایم کا یہ گلہ بھی ختم ہوگیا ہے کہ آپریشن صرف ہمارے خلاف ہورہا ہے۔کیونکہ اب پیپلزپارٹی کا نمبر بھی لگ چکا ہے۔اس لیے آصف زرداری نے الطاف حسین کو فون کیا ہے کہ آو مل کر کریں آہ و زاریاں۔۔۔دونوں ایک دوسرے کے کندھے سے لگ کرروئیں۔فواد چوہدری کی چینل 92 ےپروگرام ہوکیارہا ہے میں گفتگو
فواد چوہدری نے اپنے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں بتایا ہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بھائی پاکستان انجینیئرنگ کونسل کا الیکشن لڑرہے ہیں اور ان کے مقابلے میں جو ن لیگ کا امیدوار تھا اس کو نوازشریف نے یہ کہہ کردستبردار ہونے کا حکم دیا ہے کہ کیونکہ خورشید شاہ کا بھائی الیکشن لڑرہا ہے تو ہم ان کے بھائی کے مقابلے میں اپنا امیدوارکھڑا نہیں کرسکتے۔

Recommended