Surah Maun Aik Waqia - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
سورہ ماعون۔۔۔ایک واقعہ
سورہ ماعون کاعمل جو آپ کوعرض کیاآپ اس عمل میں ڈوبیں اور واقعی جس کے گھرمیں چھپکلی ہو،چوہے ہوں، مچھرہوں، کاکروچ ہوں، ٹڈیاں ہوں۔
ایک صاحب نے بتایا کہ ہم تالاب سے پانی بھرتے ہیں اورجو بھی پانی پیتا ہے اس کو ہیپاٹائٹس ضرورہوتا ہے۔ میں نے کہا آپ لوگ تالاب کے کنارے پانی بھرتے بھرتے سورہ ماعون پڑھنا شروع کردو انشا اللہ تمہیں ہیپا ٹائٹس نہیں ہوگا۔ اس کی دلیل اللہ پاک نے میرے دل میں یہ ڈالی کہ اتنے بڑے چوہے، کاکروچ، چھپکلی اورمچھرختم ہوجاتے ہیں تو اس کے اندرنقصان پہنچانے والے جراثیم ختم نہیں ہوسکتے۔ سورہ ماعون پڑھنے سے نظرنہ آنے والی نقصان دینے والی چیزیں بھی ختم ہوجاتی ہے ۔
اس صاحب نے کچھ عرصے کے بعد بتایا کہ جب سے ہم نے سورہ ماعون پڑھنا شروع کی ہے اللہ کی رحمت ہوئی اور کوئی بیمار نہیں ہوا، ہیپاٹائٹس نہیں ہوئی بلکہ پانی کاذائقہ میٹھا ہوگیا۔ ہم عقل انسانی کو کیسے سمجھائیں ،یہ کیسے ہوتا ہے مگراعمال میں طاقت ہے، قرآن میں تاثیر ہے قرآن میں اللہ کی عظمت ہے، کیسے ہے کس طرح ہے، بس ہے۔