Surah Alam Nashrah Ki Barkat Aik Khat - Hahkeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
سورہ الم نشرح کی برکات ۔۔۔۔۔۔ایک خط
ایک خط:حکیم صاحب آپ نے سورہ الم نشرح کاوظیفہ بتایا اللہ نے اپنے فضل اورکرم کے دروازے کھول دیے۔ دارلتوبہ میں جب حضرت ایوب علیہ السلام والا پانی تقسیم ہورہا تھا ۔ 20منٹ بہت رش ہوگیاباہرگلی تک، سیٹرھیاں بھری ہوئیں۔ میرے ساتھ ایک خاتون بیٹھی تھی جواسلام آباد سے آئی تھیں وہ بولی جب تک رش ہے پانی لیتے ہوئے رات کے 2بج جائیں گے ۔ میں نے واپڈا ٹاؤں جاناہے صبح ڈیوٹی پرجاناہے۔ چند منٹ پہلے آپ نے سورہ الم نشرح کا وظیفہ بتایا تھا میں نے بسم اللہ کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا اور 20منٹ مسلسل پڑھتی رہی، پڑھتی، خواتین پانی لیکرجارہی تھی، عورتیں ایک دم کم تعداد میں ہوں گی اور اتنی جگہ ہوگئی کہ میں نے پانی لے لیا اورباہرآگی۔
دوسرا واقعہ : جمعہ کے دن شاہ عالم مارکیٹ سے لیکربھاٹی دربارتک ٹریفک بلاک تھی۔ سورہ الم نشرح پڑھنی شروع کردی۔سورت نے ویگن کو راستہ دیا اور کھلی کشادہ سٹرک پر ویگن جارہی تھی۔تیسرا واقعہ: کسی خاتون ٹیچر نے میرے پیسے دینے تھے اورمجھے یاد بھی نہیں تھے سورت الم نشرح کی برکت سے ایک دن وہ کلاس روم میں آئی اوروہ سارے پیسے دے گی اورمجھے یاد بھی نہیں۔ چوتھا واقعہ : میراپسندیدہ سوٹ جوگم ہوگیا تھا وہ سٹورسے مل گیا اوراچھی حالت میں اوراسی شاپرمیں بند تھا جس طرح میں نے پیک کیاتھا۔
پانچواں واقعہ: میرا بیٹا پڑھنے سے بھاگتا ہے، لائق بھی ہے۔ دارلتوبہ سے رات 11:30بجے میں واپس آئی تو دیکھا کہ وہ بیٹھا پڑھ رہا تھا جبکہ وہ رات 9بجے سوجاتا ہے۔ لاکھ منت کریں ، کوشش کریں اسے نیند اچھی خاصی آجاتی ہے اوردانستہ آجاتی ہے۔