Aik Tawaif Ka Ajeeb Waqia - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
ایک طوائف کا عجیب واقعہ
ایک صاحب میرے پاس آتے ہیں اور اپنے ساتھ بہت ساری طوائفیں لائیں۔ ایک طوائف نے آتے ہی مجھے ایک کاغذ پکڑوا دیا۔اس کاغذ میں لکھا تھا۔ ۔۔۔ میں ایک سید گھرانے کی لڑکی ہوں اورمیرے والد فلاں گدی نشین اب بھی ہیں۔ بس خطا مجھ سے ہوئی گھرکی دیلیز دے قدم نکال بیٹھی اور اس کے بعد گھروالوں نے قبول نہ کیا۔ زمانے کی ٹھوکروں نے مجھے یہاں پہنچا کر طوایف کالیبل دلوا دیا۔ پیرصاحب میں ابھی بھی طوائف نہیں ہوئی ابھی بھی میرے اندرکاسید جاگتا ہے۔ ہم بناوٹی سید نہیں ہے ہم واقعی حسبی نسبی سید ہیں اورمیں نے ایم ایس سی کی ہوئی ہے اورمیں فلاں یونیورسٹی میں پڑھتی رہی ہوں۔ اور مجھے اس دنیا میں آئے ہوئے 17سال ہوگئے ہے اور میری واپسی ناممکن ہے۔ اورمیرے پاس ایک وظیفہ ہے اور جب بھی میں وہ وظیفہ پڑھتی ہوں مجھے اللہ کاتعلق مل جاتا ہے ۔ اور میں بیٹھ کر روتی ہوں گھنٹوں اور پھرمجھے یہ دنیا کھنچ کرلے جاتی ہے میں اس وظیفہ کی آپ سے اجازت چاہتی ہوں

Recommended