Jeevan Shab ki Tareeki Mai Noor Ka Dhaara Pakistan by Alamgir ( Rare Patriotic Song )

  • 9 years ago
1984ء میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی سینٹر کا تیار کردہ عالمگیر کا خوبصورت اور یادگار نغمہ جو پہلے کبھی مجیب عالم مرحوم نے گایا تھا، عالمگیر کا یہ نغمہ نیاز احمد نے موسیقی سے ہم آہنگ کیا تھا جو چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح کے بعد نشر ہوا تھا ، اس نغمہ کا خیال منفرد ہے جس میں زندگی کے اندھیروں میں وطنِ پاک کو روشنی اشارہ بتایا ہے پھر چاند ستارے کے پرچم کو اپنا ورثہ بتا نے کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کو محبت کے جزیرے کا نیا استعارہ استعمال کیا ہے ، قراردادِ پاکستان کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پرمیرے کلیکشن میں سے یہ نایاب قومی نغمہ آپ سب کے لیے ۔

٭ بھاگ سے مراد دوڑنا نہیں بلکہ ورثہ کے معنوں میں یہاں استعمال ہوا ہے

جیون شب کی تاریکی میں نور کا دھارا پاکستان
سبز زمیں پہ چاند ستارہ بھاگ ہمارا پاکستان
خواب کی صورت ملنے والے ایک حقیقت ہوتے ہیں
جاگتے میں تعبیریں بن کر گہری نیندوں سوتے ہیں
چشم و ظبط کی بیداری میں ایک سہارا پاکستان
آتی جاتی لہروں میں ہیں سارے رنگ رفاقت کے
ایک سمندر سے ملتے ہیں دریا پانچ محبت کے
بیچ میں اس کے چار جزیرے اور کنارہ پاکستان
اپنے وطن سے پیار کہانی دنیا میں دہراتے ہیں
جیسے ہم خود جینا چاہیں سب کو جینا سکھاتے ہیں
جنگ و جدل تحریکوں میں بھی امن اشارہ پاکستان
جیون شب کی تاریکی میں نور کا دھارا پاکستان

Recommended