Farhan Saeed - Kitna Hai Dum (Cricket World Cup 2015 Song)

  • 9 years ago
عالمی کپ 2015ء کے موقع پر جل بینڈ کے سابق گلوکار فرحان سعید کا عالمی مقابلے میں مصروف پاکستانی ٹیم کے لیے جوشیلا قومی نغمہ جو روایتی پاکستانی پاپ میوزک میں گایا گیا ہے، جل بینڈ بھی ہماری پاپ میوزک کی دنیا کا روایتی بینڈ تھا جس نے پاکستانی پاپ میوزک کو بے ہنگم موسیقی یا بھارتی انداز سے بچائے رکھا اور 90ء کے عشرہ کے انداز ہی میں گانے بنائے لیکن یہ بھی روایتی بینڈز کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ٹوٹ گیا۔۔۔
"کتنا ہے دم" فرحان سعید کا تازہ ترین قومی نغمہ ہے جو یقیناََ آپ سب کو پسند آئے گا ۔۔۔۔

ہر بال پہ ہر شاٹ پہ
تھامے ہی سانس بیٹھیں ہیں یہ
آنکھوں سے دیکھیں گے ہم
نہ دکھا تو اپنا بھرم
جیتیں گے یہی شوق ہے
ہر آنکھ یہ بے خوف ہے
دیکھیں ۔۔۔۔ یہ کتنا ہے دم
کتنا ہے دم ۔۔۔۔۔ کتنا ہے دم
پھر وہ نظارہ پھر وہی نعرہ
جیتیں گے سدا
چونکہ تھے ہم جو وقت تھا تمہارا
اب وقت ہے ہمارا
جیتیں گے یہ شوق ہے
ہر آنکھ بے خوف ہے
دیکھیں ۔۔۔۔ یہ کتنا ہے دم
کتنا ہے دم ۔۔۔۔۔ کتنا ہے دم
اپنا پرچم اپنا بھرم
کتنا ہے دم ۔۔۔۔ کتنا ہے دم

Recommended