Phir Aaya Aya Yeh World Cup by Saleem Javed ( World Cup Cricket 1996 Song )

  • 9 years ago
عالمی کپ 1996ء کے موقع پر نشر ہونے والا ایک یادگار ورلڈکپ نغمہ جسے سلیم جاوید نے گایا تھا، یہ پاکستان کا پہلا ایسا قومی گیت تھا جو ورلڈکپ ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نشر ہوا ہو، اس سے قبل عالمی کپ 92ء کے بعد ہی کرکٹ کے لیے مخصوص نغمات بننا شروع ہوئے جس میں کرکٹ کی فتحِ عظیم کا ذکر بھی تھا، اس سے قبل کھلاڑیوںپر یا پاکستان کی کامیابیوں پر کچھ نغمات ضرور بنے تھے۔
یہ نغمہء عالمی کپ فروری 96ء میں پہلی بار پی ٹی وی اور ایس ٹی این سے نشر ہوا اور روزانہ افطار ٹرانسمیشن کے بعد ورلڈ کپ 96ء کے لیڈنگ اسپانسر ولز کنگ ٹباکو کی جانب سے پیش کیا جاتا۔ پاکستان کے دفاعی چیمپیئن اور میزبان ہونے کے باعث یہ نغمہ اتنا مشہور ہوا کہ بچے بچے کی زبان پر تھا ، میں نے بھی جب پہلی بار سنا تو قومی نغمات کے شغف کے باعث یہ سنتے ہی یاد ہوگیا ، اس وقت جب میں کلاس دوم کا طالبعلم تھا تو اساتذہ کی فرمائش پر روزانہ اسکول میں سناتا smile emoticon
یہ نغمہ جہاں میری ذاتی زندگی میں بہت سی یادیں سمیٹے ہوئے ہے تو وہاں یقیناََ آپ کے ساتھ بھی اس کی یادیں وابستہ ہوں گی، اس نغمہ کی بد قسمتی یہ تھی کہ یہ خالص 96ء کے لیے ہی بنا اس لیے پھر دوبارہ ٹی یا ریڈیو پر سننے کو نہین ملا، پاکستان دفاعی چیمپیئن ہونے کے باوجود اس وقت کے بھارت جیسے کمزور ملک سے کوارٹر فائنل میں شکست کھا گیا لیکن سچ یہی ہے کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہروائے گئے تھے، وہ دن ایسا لگتا تھا جیسے سب کچھ اجڑ گیا ہو،ہر دل افسردہ تھا، پورا ملک غم سے نڈھال تھا کہ مضبوط پاکستانی ٹیم کیسے ہارگئی ؟؟
یادش بخیر ! عالمی کپ کے موقع پر یہ خوبصورت نغمہء عالمی کپ آپ سب کی نذر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر آیا آیایہ ورلڈ کپ
پھر خوشیاں لائے گا یہ ورلڈکپ
یہ کرکٹ کے شہزادوں کا ہے ورلڈکپ
ہم کرکٹ کی دنیا کو کریں ویلکم
پاکستانی لاثانی ہے
کرکٹ میں طوفانی ہے
ورلڈکپ میں دھوم مچانی ہے
دنیا اس کی دیوانی ہے
ساری دنیا اس کی دیوانی ہے
پھر آیا آیایہ ورلڈ کپ