..q.t.v. لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں ..محفلِ سماع کلام پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ

  • 10 years ago
لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں
دل کو ہم مطلع انوار بنائے ہوئے ہیں

اک جھلک آج دکھا گُنبدِ خضراء کے مکیں
کچھ بھی ہیں دور سے دیدار کو آئے ہوئے ہیں

سر پہ رکھ دیجیے ذرا دست تسلی آقا
غم کے مارے ہیں زمانے کے ستائے ہوئے ہیں

نام کس منہ سے ترا لیں کہ ترے کہلاتے
تیری نسبت کے تقاضوں کو بھلائے ہوئے ہیں

گھٹ گیا ہے تری تعلیم سے رشتہ اپنا
غیر کے ساتھ رہِ رسم بڑھائے ہوئے ہیں

شرم عصیاں سے نہیں سامنے جایا جاتا
یہ بھی کیا کم ہے تیرے شہر میں آئے ہوئےہیں

تری نسبت ہی تو ہے جس کی بدولت ہم لوگ
کفر کے دور میں ایمان بچائے ہوئے ہیں

بوسہء در سے نہ روک اب تو انہیں اے درباں
خود نہیں آئے یہ مہماں بلائے ہوئے ہیں

اللہ الله مدینے پہ یہ جلووں کی پھوار
بارشِ نور میں سب لوگ نہائے ہوئے ہیں

کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھاری ہو نصیر
اب تو میزان پہ سرکار بھی آئے ہوئے ہیں
کلام حضرت شیخ سید پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
اپ کی دعاؤں کاطالب سید شاہد محی الدین بخاری
kalam pir naseer ud din naseer jillani (R.A) golra sharif

presented by syed shahid mohy ud din bukhari

Recommended